موبائل فون کا استعمال ریڑھ کی ہڈی، جلد اور بینائی کیسے متاثر کرتا ہے؟

Calender Icon جمعہ 10 جولائی 2026

آپ کے آلات آپ کے جسم کو ان طریقوں سے بدل رہے ہیں جن کا شاید آپ کو احساس تک نہ ہو۔ لیکن ابھی بھی دیر نہیں ہوئی۔

جب ہم اس بات پر غور کرتے ہیں کہ سکرین(Screen Timing) پر گزارا گیا وقت ہم پر کیا اثرات ڈال سکتا ہے تو عموماً ہماری توجہ ذہن پر مرکوز ہوتی ہے۔

مگر حال ہی میں جب میں نے ایک دن نیچے دیکھا تو اپنی چھوٹی انگلی پر سخت جلد کا ایک چھوٹا سا ابھار دیکھا۔ یہ بالکل اسی جگہ تھا جہاں میں اپنا فون ٹکاتا ہوں۔

اس نے مجھے سوچنے پر مجبور کیا: میرا فون میرے باقی جسم کے ساتھ کیا کر رہا ہے؟یہ جاننے کے لیے میں نے کچھ ماہرین سے رابطہ کیا۔جواب، شاید آپ کو پہلے ہی اس کا اندازہ ہو۔۔۔ حوصلہ افزا نہیں ہے۔

تازہ ترین سائنسی تحقیق سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ کا فون اور دیگر ڈیجیٹل آلات آپ کی گردن کی ساخت میں تبدیلی لا سکتے ہیں، آپ کی بینائی کو نقصان پہنچا سکتے ہیں اور آپ کے پٹھوں کی طاقت کم کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:2035 چاند پر لینڈنگ،2047 چاند پرمستقل موجودگی قائم کرنا ہدف، احسن اقبال

لوگ یہ خدشہ بھی ظاہر کرتے ہیں کہ ٹیکنالوجی پر مبنی ہماری زندگیوں کے باعث جھریاں بڑھ رہی ہیں۔