ٹیکسلا: پسند کی شادی پر جوڑے کو زہر دے دیا گیا، دلہا جاں بحق دلہن کی حالت تشویشناک

Calender Icon ہفتہ 11 جولائی 2026

ٹیکسلا میں پسند کی شادی (Merriage)کرنے والے جوڑے کو زبردستی زہر پلا دیا گیا، دلہا جاں بحق اور دلہن کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زہریلا مشروب پینے سے دلہا اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا، جبکہ دلہن کی حالت تشویشناک ہے، پولیس پہنچی تو میاں بیوی نیم بے ہوش تھے۔

مزیدپڑھیں:اسٹاک مارکیٹ میں نیا اکاؤنٹ کھلوانے کے لیے بڑی شرط ختم

حکام کے مطابق پولیس ٹیم کے جائے وقوعہ پہنچنے پر دلہن کے اہل خانہ نے فائرنگ کی، واقعے کی ایف آئی آر تھانا ٹیکسلا میں درج کرلی گئی، 4 ملزمان گرفتار ہیں۔

پولیس کے مطابق نوجوان افضل اور مریم نے 3 ماہ قبل ٹیکسلا میں شادی کی تھی۔