ایڈنبرا میں ہونے والے سالانہ اجلاس میں امریکا اور کینیڈا کرکٹ کی معطلی برقرار، ماریشس کو ایسوسی ایٹ رکنیت مل گئی
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سالانہ اجلاس میں ون ڈے کرکٹ کو 50 کے بجائے 40 اوورز تک محدود کرنے اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ٹیموں کی تعداد بڑھانے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا جا سکا۔
کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی کا سالانہ اجلاس 8 سے 11 جولائی تک اسکاٹ لینڈ کے شہر ایڈنبرا میں منعقد ہوا، جس میں عالمی کرکٹ سے متعلق متعدد اہم امور زیر غور آئے۔
رپورٹ کے مطابق اجلاس میں ون ڈے کرکٹ کو 40 اوورز تک محدود کرنے کی تجویزپرکوئی واضح پیش رفت سامنے نہیں آئی، جبکہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ٹیموں کی تعداد موجودہ تعداد سے بڑھا کر 12 کرنے کے معاملے پر بھی کوئی حتمی فیصلہ نہ ہو سکا۔
اجلاس میں آئی سی سی نے یو ایس اے کرکٹ اور کرکٹ کینیڈا کی معطلی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا، جبکہ فرانس کرکٹ کو نوٹس پر رکھنے کی منظوری دی گئی۔
دوسری جانب ماریشس کرکٹ فیڈریشن کو آئی سی سی کی ایسوسی ایٹ ممبرشپ دے دی گئی، جس کے بعد آئی سی سی کے مجموعی ارکان کی تعداد بڑھ کر 111 ہو گئی ہے۔
آئی سی سی کے سالانہ اجلاس میں رکن ممالک سے متعلق انتظامی اورتنظیمی معاملات سمیت عالمی کرکٹ کے مستقبل سے متعلق مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔
مزید پڑھیں:کابینہ 2، 3 روز میں بن جائیگی، بلدیاتی انتخابات اکتوبر سے پہلے، وزیراعلیٰ گلگت
تاہم ون ڈے کرکٹ کے فارمیٹ میں تبدیلی اور ٹیسٹ چیمپئن شپ کی توسیع جیسے اہم معاملات پرمزید مشاورت کے بعد ہی کوئی فیصلہ متوقع ہے۔












اتوار 12 جولائی 2026 