سابق امیر قطر کا انتقال، پاکستان کا 1 روزہ قومی سوگ کا اعلان، پرچم سرنگوں رہے گا

Calender Icon اتوار 12 جولائی 2026

سابق امیر قطر کے انتقال پر 13 جولائی کو قطر کے شاہی خاندان اور عوام سے یک جہتی کے طور پر یوم سوگ منایا جائے گا۔وفاقی حکومت نے سابق امیر قطر شیخ حمد بن خلیفہ کی وفات پر 13 جولائی (پیر) کو قومی سوگ کا اعلان کردیا ہے

وفاقی حکومت کے کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ حکومت اور پاکستان کے عوام کی جانب سے قطر کے شاہی خداندان اور عوام سے برادارانہ یک جہتی کے طور امیر کے والد اور سابق امیر قطر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر وزیراعظم نے پیر 13 جولائی 2026 کو پاکستان میں بطور یوم قومی سوگ قرار دیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ 13 جولائی 2026 کو ملک بھر میں مکمل طور پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

خیال رہے کہ قطر کے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی 74 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں اور شاہی اعلان میں کہا گیا کہ پوری قوم اس عظیم سانحے پرغمزدہ ہے۔

قطر کی جانب سے سابق امیر کے انتقال کی خبر جاری ہونے کے بعد دنیا بھر سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ان کی نماز جنازہ اور تدفین کے حوالے سے تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئی ہیں۔

مزید پڑھیں:ملیر جیل، منشیات الزام میں گرفتار قیدی کی واش روم میں خودکشی

ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کل قطر جائیں گے اور قطر کے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر قطری قیادت سے اظہار تعزیت کریں گے۔