راولپنڈی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ماجد ستی قتل کیس میں مرکزی ملزم فرخ کھوکھر کو عمر قید کی سزا سنا دی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج افشا اعجاز صوفی نےماجد ستی قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پرفرخ کھوکھرسمیت تین مجرمان کو عمر قید کی سزا سنا دی جبکہ ایک ملزم وسیم کو بری کردیا۔
سزا سنائے جانے کے بعدفرخ کھوکھر سمیت کمرہ عدالت میں موجود تینوں مجرموں کوگرفتار کر لیا گیا،مجرم فرخ کھوکھر ضمانت پر تھا، جبکہ باقی دومجرموں کو جیل سے لا کر عدالت میں پیش کیاگیا تھا، عدالت نے سخت ترین سیکیورٹی حصار میں فرخ کھوکھر کو اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دیا۔
فیصلہ سنائے جانے کےوقت مقتول کے ورثا اور لواحقین کی بڑی تعداد جوڈیشل کمپلیکس میں موجود تھی، مجرموں فرخ کھوکھر سمیت شریک ملزمان کے حمایتیوں کی بڑی تعداد بھی جوڈیشل کمپلیکس پہنچی تھی، امن وامان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لیےجوڈیشل کمپلیکس میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیےگئے تھے۔
مزید پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات، بڑے اضافے کا امکان، قیمتیں یومیہ طے کرنے پر غور
ملزمان پرماجد ستی کو 23 اگست 2022 کو بے دردی سےقتل کرنے کا الزام ہے،تھانہ صادق آباد پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا،مقتول ماجد ستی کا تعلق پی ٹی آئی سے تھا اورپلاٹ پرقبضہ روکنے پرماجد ستی کو قتل کیا گیا،فرخ کھوکھر پیپلز پارٹی سے مستعفی ہوکر جمعیت علمائے اسلام میں شامل ہوگئے تھے۔












منگل 14 جولائی 2026 


