سندھ ہائیکورٹ، رجب بٹ کیخلاف توہین مذہب کیس کا فیصلہ، 3 ہفتے میں عملدرآمد حکم

Calender Icon بدھ 15 جولائی 2026

سندھ ہائی کورٹ نے مشہور یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف درج شعائر اسلام کی توہین کے مقدمے میں سزا کے خاتمے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے تفتیش جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

سندھ ہائی کورٹ نے یوٹیوبر رجب بٹ کی مقدمہ ختم کرنے کی درخواست مسترد کیا اور آئی جی سندھ کو مقدمے کی تفتیش جلد سے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

عدالت نے کہا ہے کہ آئی جی سندھ اس بات کو یقینی بنائیں کہ مقدمے کی تحقیقات جلد مکمل ہوں اور ملزم کے خلاف کوئی بھی ثبوت اگر تفتیشی افسر کو نہ ملے تو فوری طور پر متعلقہ عدالت کو رپورٹ دے۔

مزید پڑھیں:ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اہم اور غیر متوقع دورے پر قطر پہنچ گئے

قبل ازیں عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جو اب جاری کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ رجب بٹ کے خلاف کراچی کے حیدری مارکیٹ تھانے میں مقدمہ درج ہے، ملزم کے خلاف ریاض سولنگی ایڈووکیٹ نے مقدمہ درج کرایا ہے۔