اوگرا یومیہ بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا فیصلہ کرے، علی پرویز ملک

Calender Icon جمعہ 17 جولائی 2026

وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے کہا وزیراعظم اور کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ اوگرا روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کا تعین کرے گی۔

وفاقی وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک نے وزیراطلاعات عطا تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا کہ خطے میں کشیدگی کے باعث ایک بار پھر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے ہر جگہ توانائی کی قیمتیں دوبارہ بڑھنا شروع ہوگئی ہے۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ خطے میں ایک بار پھر جنگ ہوتی ہوئی نظر آرہی ہے، کچھ دنوں ڈیزل کی قیمت میں بے پناہ اضافہ ہوچکا ہے ، عالمی منڈی میں ڈیزل کی قیمت 110 سے بڑھ کر 140 ڈالر ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا عوام کا شکر گزار ہوں کہ بے پناہ تحمل کے ساتھ یہ تکلیف جھیلنے کی کوشش کی، ٹارگٹڈ سبسڈی کا پروگرام جاری رکھے ہوئے ہیں اس کے باوجود عوام میں تکلیف موجود ہے ، کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ اوگرا یومیہ بنیاد پر پٹرولیم مصنوعات کا فیصلہ کرے، اوگرا یومیہ بنیاد پر عالمی منڈی کو مدنظر رکھ کر قیمتوں کا تعین کرے گا، پیٹرول ڈیزل پر لیوی اور کاربن سپورٹ لیوی کی سطح پہلے سے کم ہے۔

مزید پرھیں:سوئٹزرلینڈ ،ارشد ندیم کی مایوس کن کارکردگی، ایک بھی تھرو 80 میٹر کی حد عبور نہ کر سکی

علی پرویز ملک نے کہا کہ وزیراعظم اور وفاقی حکومت نے 130 ارب روپے کے وسائل استعمال کرکے لوگوں کو سہارا دینے کی کوشش کی، وزیراعظم اور کابینہ نے فیصلہ کیا کہ اوگرا روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کا تعین کرے گی، اوگرا روزانہ کی قیمتوں کا تعین کرکے ویب سائٹ پر لگایا کرے گی۔