ایران جنگ کے باعث تیل کی عالمی قیمت کئی ماہ کی بلند ترین سطح پر آگئی

Calender Icon ہفتہ 18 جولائی 2026

امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل(Brent Crude Oil) کئی ماہ کی بلند ترین سطح پر آگیا ہے.

میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔برینٹ خام تیل اور ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ دونوں کی قیمتیں کئی ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

برینٹ خام تیل کی قیمت 3.10 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 87.33 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے.

مزیدپڑھیں:پریش راول نے سشانت سنگھ کی موت پر ہونے والی میڈیا کوریج کو ’سرکس‘ قرار دے دیا

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر تنازع طویل ہوا تو خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے بھی اوپر جا سکتی ہے جس سے پٹرول ڈیزل مہنگا، نقل و حمل اور مال برداری کے اخراجات اور مہنگائی میں مزید اضافہ ہوسکتاہے، خاص طور پر تیل درآمد کرنے والے ممالک جیسے پاکستان میں۔

سرمایہ کاروں کو خدشہ ہے کہ اگر کشیدگی مزید بڑھی یا آبنائے ہرمز میں تیل کی ترسیل متاثر ہوئی تو عالمی سپلائی میں رکاوٹ آ سکتی ہے، جس سے قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں۔