دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختون خوا پولیس کی قربانیاں بے مثال ہیں، وزیر داخلہ محسن نقوی

Calender Icon ہفتہ 18 اکتوبر 2025

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ خیبر پختوںخوا کی پولیس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بےپناہ قربانیاں دی ہیں ان کی بہادری پر ہمیں فخر ہے۔

خیبر پختونخوا میں بلٹ پروف گاڑیوں کے حوالے کرنے کی تقریب کے دوران انہوں نےکہا کہ خیبر پختونخوا کی پولیس دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہر اول دستے کا کردار ادا کررہی ہے اور پولیس کے افسروں اور جوانوں کی بہادری پر ہمیں ناز ہے خیبر پختونخوا پولیس سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ضروری وسائل کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے اس دوران وزیر داخلہ محسن نقوی نے گاڑیوں کی چابیاں آئی جی خیبر پختونخوا پولیس ذوالفقار حمید کے حوالے کیں اور  آئی جی خیبر پختونخوا پولیس کے ہمراہ گاڑیوں کا معائنہ بھی کیا۔