مالی میں فوجی قافلے پر حملہ، 50 اہلکار ہلاک

Calender Icon اتوار 19 جولائی 2026

مالی (Mali)میں ایک فوجی قافلے پر حملے میں کم از کم 50 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حملہ ملک کے شمالی و وسطی علاقوں میں جاری شورش کے کے دوران پیش آیا جہاں شدت پسند گروہ اور مسلح تنظیمیں کئی برسوں سے سرگرم ہیں۔

ابتدائی رپورٹس کے مطابق حملہ اچانک گھات لگا کر کیا گیا جس میں فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ حملہ آوروں نے خودکار ہتھیاروں اور دھماکا خیز مواد کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔

مزیدپڑھیں:نائب وزیراعظم اور وینزویلا کے وزیر خارجہ کا رابطہ، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر گفتگو

مالی کی فوج نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرہ علاقے میں اضافی دستے روانہ کر دیے گئے ہیں اور حملہ آوروں کی تلاش کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ حکام نے واقعے کی تحقیقات بھی شروع کر دی ہیں۔

ابھی تک کسی گروہ نے باضابطہ طور پر حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم مالی کے ساہیل خطے میں ماضی میں داعش سے وابستہ گروہوں اور القاعدہ سے منسلک جماعتوں کی جانب سے فوج اور سکیورٹی فورسز پر اسی نوعیت کے حملے کیے جاتے رہے ہیں۔

حکام اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ اس حملے کے پیچھے کون سا گروہ ملوث تھا۔