سرکاری ملازمتوں(Jobs) کے حصول کا سنہری موقع آ گیا۔ پی پی ایس سی نے درجنوں آسامیوں کے لئے موزوں امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لیں۔
پنجاب پبلک سروس کمیشن ( پی پی ایس سی) نے مختلف سرکاری محکموں میں بی ایس-11 سے بی ایس-18 تک کی درجنوں آسامیوں پر بھرتیوں کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں۔
ان آسامیوں کے لیے انٹرمیڈیٹ، گریجویشن، پوسٹ گریجویشن اور مختلف شعبوں کی پیشہ ورانہ ڈگری رکھنے والے امیدوار درخواست دے سکتے ہیں۔ اہل امیدوار 5 اگست 2026 تک آن لائن درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔
امیدواروں کے لیےہدایات
آن لائن درخواست جمع کرانے سے قبل پی پی ایس سی کی آفیشل ویب سائٹ پر درخواست فیس، تحریری امتحان اور انٹرویو سے متعلق تمام ہدایات ضرور پڑھیں۔
تحریری امتحان کا شیڈول، سلیبس اور دیگر تمام معلومات صرف پی پی ایس سی کی آفیشل ویب سائٹ پر جاری کی جائیں گی، لہٰذا امیدوار باقاعدگی سے ویب سائٹ چیک کرتے رہیں۔
وفاقی حکومت، نیم سرکاری اداروں، وفاقی خودمختار اداروں اور مقامی حکومتوں کے ملازمین اپنی ملازمت کی بنیاد پر عمر میں رعایت کے حقدار نہیں ہوں گے۔
اگر کوئی امیدوار اپنی تعلیمی قابلیت کو مطلوبہ ڈگری کے مساوی قرار دیتا ہے تو اسے انٹرویو کے وقت یا کمیشن کی ہدایت پر ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) یا متعلقہ ادارے کی ایکویولینس کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ مساواتی (Equivalence) سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا۔
مقررہ وقت میں ایکویولینس سرٹیفکیٹ پیش نہ کرنے کی صورت میں امیدوار کی درخواست منسوخ کر دی جائے گی۔
مزیدپڑھیں:بشریٰ بی بی کو جیل میں دو بار کرنٹ لگا،مریم وٹو کا دعویٰ
نجی ادارے میں حاصل کیے گئے تجربے کا دعویٰ کرنے والے امیدواروں کو انٹرویو کے وقت یہ ثابت کرنا ہوگا کہ متعلقہ ادارہ SECP، رجسٹرار آف فرمز یا کسی دیگر مجاز ریگولیٹری اتھارٹی کے ساتھ رجسٹرڈ تھا، بصورت دیگر تجربہ قابل قبول نہیں ہوگا۔
سرکاری ملازمین درخواست دینے سے قبل اپنے متعلقہ محکمے سے این او سی (NOC) یا ڈی پی سی (DPC) حاصل کریں یا اس کے لیے درخواست دے چکے ہوں، جسے انٹرویو کے وقت پیش کرنا ہوگا۔
امیدوار اس بات کو یقینی بنائیں کہ انہوں نے آخری تاریخ سے قبل PEC، PNC، PMDC، PMC، PVMC یا متعلقہ ریگولیٹری ادارے کا رجسٹریشن سرٹیفکیٹ حاصل کر لیا ہو یا اس کے لیے درخواست دے دی ہو۔
انٹرویو کے وقت تمام تعلیمی اسناد کے حاصل کردہ اور کل نمبروں یا فیصد کی تصدیق شدہ دستاویز پیش کرنا لازمی ہوگی، جبکہ CGPA قابل قبول نہیں ہوگا۔
پی پی ایس سی کی ویب سائٹ کے علاوہ کسی بھی دوسرے ذریعے سے موصول ہونے والی معلومات مستند نہیں سمجھی جائیں گی۔
شارٹ ہینڈ، ٹائپنگ اور پروفیشنسی ٹیسٹ صرف لاہور میں منعقد کیے جائیں گے۔
متعلقہ محکمہ اگر آسامیوں کی تعداد میں ردوبدل کرتا ہے تو اس کے لیے نئی درخواستیں طلب نہیں کی جائیں گی۔
پی پی ایس سی نے امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ درخواست جمع کرانے سے قبل تمام شرائط اور اہلیت کے معیار کا بغور جائزہ لیں تاکہ بعد ازاں کسی قسم کی دشواری یا نااہلی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔













جمعرات 23 جولائی 2026 

