اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، جس کے بعد پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق 29 جولائی 2026 کیلئے ہوگا۔
وزارت توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نئے پیٹرولیم پرائسنگ میکانزم کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں پر نظرثانی کی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل (HSD) کی قیمت میں1 روپے 55 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 388 روپے 38 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

اسی طرح موٹر اسپرٹ (پیٹرول) کی قیمت میں 1 روپے 63 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 335 روپے 81 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
وزارت پیٹرولیم کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 29 جولائی 2026 کیلئے ہو گا۔
حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں، روپے کی قدر اور دیگر عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جاتا ہے۔













منگل 28 جولائی 2026 

