رانا مشہود احمد خان نے وزیراعظم کو یوتھ پروگرام کے تحت جاری منصوبوں پر پیشرفت سے آگاہ کیا۔یوتھ پروگرام کے منصوبوں کے تحت روزگار کے مواقعوں کے لئے موثر اور جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے، وزیراعظم کی ہدایت
نوجوانوں کے لیے بہترین تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کا انتظام حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیراعظمنوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت (AI)، ڈیجیٹل مہارتوں اور کاروباری صلاحیتوں سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں:سہراب گوٹھ،سیوریج نالے میں گر کر بچہ لاپتہ، بچانے کی کوشش میں نوجوان جاں بحق
حکومت نوجوانوں کو روزگار، کاروبار، تعلیم اور ہنر کے یکساں مواقع فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔
ہنر مند افرادی قوت ملک کی معیشت، صنعت اور معاشرتی تنوع میں کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔ تعلیم یافتہ، ہنر مند نوجوان ہماری قوم کے تابندہ مستقبل کے ضامن ہیں۔













بدھ 29 جولائی 2026 

