کرشمہ اور ابھیشیک کی منگنی کیوں ٹوٹی ۔۔؟ سنگین دعوے سامنے آ گئے

Calender Icon بدھ 29 جولائی 2026

بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور اور ابھیشیک بچن کی منگنی ختم ہونے کے 22 سال بعد ایک بار پھر اس کی وجوہات زیرِ بحث آ گئی ہیں۔

بھارتی آنجہانی اداکار مکری کی بیٹی نسیم مکری نے ایک پوڈکاسٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ کرشمہ کپور کی والدہ ببیتا شروع ہی سے اس رشتے کے خلاف تھیں اور ان ہی کی مخالفت کے باعث دونوں فنکاروں کی منگنی ٹوٹ گئی۔

نسیم مکری کے مطابق ببیتا نے شادی سے پہلے شرط رکھی تھی کہ ابھیشیک بچن کرشمہ کپور کے نام کروڑوں روپے منتقل کریں جبکہ طلاق کی صورت میں بھی کرشمہ کے لیے ایک مخصوص مالی ضمانت طے کی جائے۔

نسیم مکری نے دعویٰ کیا کہ ببیتا کا اپنی بیٹیوں کے ساتھ بہت سخت رویہ تھا اور کرشمہ کپور اپنی والدہ کے دباؤ میں رہتی تھیں جبکہ کرینہ کپور بعد میں الگ رہنے لگی تھیں۔سنیل درشن کے مطابق کرشمہ اور ابھیشیک کے درمیان تعلق ختم ہونے کی وجہ دونوں کے درمیان محبت کی کمی نہیں بلکہ خاندانی دباؤ تھا۔

پوڈکاسٹ میں فلم ساز سنیل درشن نے بھی کرشمہ کپور اور ابھیشیک بچن کے تعلق پر بات کرتے ہوئے کہا کہ دونوں کے درمیان حقیقی محبت اور بہترین ہم آہنگی موجود تھی جو ان کی فلم ’ہاں میں نے بھی پیار کیا‘ میں بھی واضح نظر آئی۔

مزید پڑھیں:خلیجی ممالک متحد، سعودی عرب پر حملے خطے کے امن کیلئے بڑا خطرہ قرار

واضح رہے کہ کرشمہ کپور اور ابھیشیک بچن کی منگنی اکتوبر 2002ء میں ہوئی تھی تاہم جنوری 2003ء میں یہ منگنی ختم ہو گئی تھی۔ بعد ازاں اسی سال کرشمہ کپور نے دہلی سے تعلق رکھنے والے صنعت کار سنجے کپور سے شادی کر لی تھی۔