محسن نقوی نظر انداز، حکومت و ریاستی اداروں میں اتحاد وقت کی اشد ضرورت ہے: نواز شریف

Calender Icon پیر 3 اگست 2026

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمدنواز شریف نے پارٹی کو محسن نقوی کا بیان نظرانداز کرنے کی ہدایت کردی۔

دی نیوز کے ایڈیٹر انویسٹی گیشن انصار عباسی کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف نے موجودہ حالات میں حکومت اور ریاستی اداروں میں اتحاد کو وقت کی اشد ضرورت قرار دیا۔

نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں پر واضح کیا کہ ملک کو درپیش معاشی، سیاسی اور سکیورٹی چیلنجز کے پیش نظر ایسی کسی بھی صورتحال سے بچنا چاہیے جس سے وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے درمیان اختلافات کا تاثر پیدا ہو۔

مزید پڑھیں:آزادکشمیر، ن لیگ کی سادہ اکثریت، مخالفین کو یہ فتح ہضم نہیں ہورہی: عطا تارڑ

ذرائع کے مطابق سسٹم تباہ ہونے والے محسن نقوی کے بیان پر ن لیگ کی سینیر قیادت نے اپنے تحفظات نوازشریف تک پہنچائے جس پر نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کی ہدایت کی اور کہاکہ قومی مفاد کا تقاضا ہے کہ اداروں کے درمیان ہم آہنگی برقرار رہے۔