براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے سے ہلاک ہونے والے مزید 5 کوہ پیماؤں کی لاشیں اسکردو پہنچا دی گئیں۔اب تک 8 کوہ پیماؤں کی میتیں اسکردو پہنچائی جا چکی ہیں، 2 کوہ پیماؤں کی تلاش جاری ہے۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق نیپالی اور پاکستانی کوہ پیماؤں پر مشتمل گراؤنڈ ریکوری ٹیم نے عالمی ریکارڈ یافتہ کوہ پیما نرمل پرجا سمیت 8 کوہ پیماوں کی لاشیں نکال لی ہیں ۔
جبکہ پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی اور ایک غیر ملکی خاتون کوہ پیما کی تلاش جاری ہے۔چند روز قبل براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 10کوہ پیما ہلاک ہوگئے تھے۔
صدر الپائن کلب نے کہا کہ براڈ پیک کی تاریخ کا بہت بڑا حادثہ پیش آیا، پہلے دن 2 افراد کی لاشیں نکالی گئیں اورتیسرے کےکچھ جسمانی اعضا برآمد ہوئے، پہلے دن نیپال سےتعلق رکھنے والےکوہ پیما اورعمانی خاتون کی لاشیں نکالی گئیں۔
مزید پڑھیں:پاکا کا 2 روزہ تربیتی مباحثہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد بڑھانے پر زور
صدرالپائن کلب نے بتایا کہ پاک فوج نے ہیلی کاپٹر مہیا کیے اور5 لاشیں منتقل کی گئیں، آج 4 نیپالی کوہ پیماؤں اور ایک چینی کوہ پیما کی لاشیں منتقل کی گئیں۔













جمعرات 6 اگست 2026 

