فیلڈ مارشل سے صومالی وزیر دفاع کی اعلیٰ سطح وفد کیساتھ ملاقات، دفاعی تعاون پر گفتگو

Calender Icon جمعرات 6 اگست 2026

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے صومالیہ کے وزیر دفاع کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر دو طرفہ دفاعی و سیکیورٹی تعاون کو مزید فروغ دینے کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

فریقین نے مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے عسکری روابط مزید مضبوط اور استعدادِ کار میں اضافے کی اہمیت پر زور دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق صومالی وزیرِ دفاع نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی مستقل حمایت اور مسلح افواج کے پیشہ ورانہ کردار کو سراہا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے صومالیہ کے سیکیورٹی اداروں کی استعدادِ کار بڑھانے میں ہر ممکن تعاون کا اعادہ کیا۔

مزید پڑھیں:بانی پی ٹی آئی مضبوط ہیں، وہ ترجمہ و تفسیر قرآن پڑھتے ہیں، علیمہ خان

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے خطے میں پائیدار قیام امن کےلیے بھی ہر ممکن تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔