آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ پیٹرولیم کی قیمتوں میں روزانہ ردوبدل پر ٹرک نہیں چلاسکتے۔
آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کےعہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گڈز ٹرانسپورٹرز کے صدر نبیل محمود طارق نے کہا کسٹم کی غیر ضروری چیکنگ بند اور ٹول ٹیکس میں اضافہ واپس لیا جائے۔
صدر گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں نئے ٹرک اڈے قائم کیے جائیں اور ٹوکن ٹیکس میں 300 فیصد اضافہ واپس لیا جائے۔
مزید پڑھیں:25 کلو واٹ تک سولر صارفین کیلئے اچھی خبر، سولر ریگولیشنز 2026 میں ترمیم
نبیل محمود طارق نے کہا کہ 8 اگست کی پہیہ جام ہڑتال کی حمایت کرتے ہیں۔













جمعرات 6 اگست 2026 

