فیصل آباد: فیسکو کی نجکاری میں 51 سے 100 فیصد حصص خریدنے کے لیے 12 ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں نے دلچسپی ظاہر کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق فیسکو کی نجکاری کے لیے ترکیہ، چین اور پاکستان کے بڑے کاروباری گروپس میدان میں آگئے، فیسکو کے 51 سے 100 فیصد حصص خریدنے کیلئے 12 اظہاراتِ دلچسپی موصول ہوگئیں، نجکاری کمیشن نے فیسکو کی نجکاری کو اہم سنگ میل قرار دے دیا۔
مزید پڑھیں:مصنوعی ذہانت معاشی ترقی کا ذریعہ، مگر محتاط استعمال ناگزیر: گورنر اسٹیٹ بینک
فیسکو کے بعد جیپکو اور آئیسکو کی نجکاری کا عمل بھی جاری ہے، پری کوالیفائی سرمایہ کاروں کو ڈیو ڈیلیجنس کے لیے ورچوئل ڈیٹا روم تک رسائی دی جائے گی۔













جمعہ 7 اگست 2026 

