ساتھی اداکارہ نے دیپیکا ککڑ کے شادی سے قبل اسلام قبول کرنے کی وجہ بتا دی

Calender Icon اتوار 9 اگست 2026

ٹی وی کی معروف بھارتی اداکارہ دیپیکا ککڑ (Dipika Kakkar)کی ساتھی اداکارہ جیاتی بھاٹیا نے انکشاف کیا ہے کہ 2018 میں دیپیکا نے شعیب ابراہیم سے شادی کی وجہ سے اسلام قبول نہیں کیا تھا۔

ایک حالیہ انٹرویو کے دوران جیاتی بھاٹیا نے بتایا کہ میری دوست دیپیکا اپنی زندگی کے ایک مشکل دور سے گزر رہی تھی، اسی دوران دیپیکا نے اجمیر شریف کی درگاہ پر حاضری دی جہاں انہیں ذہنی سکون اور حوصلہ ملا۔جیاتی بھاٹیا کے مطابق بعد ازاں دیپیکا نے اپنی مرضی سے اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا

اور اس فیصلے کا شادی سے کوئی تعلق نہیں تھا۔جیاتی کے مطابق دیپیکا نے خود مجھے بتایا تھا کہ یہ مکمل طور پر ان کی ذاتی پسند تھی۔سینئر اداکارہ نے اس تاثر کو بھی مسترد کیا کہ دیپیکا نے شوہر کے مذہب کے آگے سرِ تسلیم خم کیا۔

مزیدپڑھیں:آٹا، گھی، تیل، دالیں اور چاول مہنگے داموں فروخت ،عوام پریشان

اداکارہ کا کہنا ہے کہ دیپیکا اور شعیب ہمیشہ ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ دیتے رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ 2025 میں کینسر کی تشخیص کے بعد شعیب نے دیپیکا کا ہر مرحلے پر ساتھ دیا جب کہ دیپیکا بھی برسوں سے شعیب اور ان کے خاندان کی بھرپور حمایت کرتی رہی ہیں۔واضح رہے کہ دیپیکا ککڑ اور شعیب ابراہیم کی شادی 2018 میں ہوئی تھی اور اس فنکار جوڑی کا 3 سالہ بیٹا روحان بھی ہے۔