اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

Calender Icon پیر 10 اگست 2026

طلبہ وطالبات کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی ہے کہ اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات(Holiday) میں ایک ہفتے کی توسیع کر دی گئی ہے۔

حکومت آزاد جموں و کشمیر (AJK) نے پیر کے روز سمر زون میں تعلیمی اداروں کے لیے موسم گرما کی تعطیلات میں مزید 4 روز کی توسیع کا اعلان کیا ہے۔

اس حوالے سے سیکریٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر میں سمر زون کے تحت آنے والے تمام تعلیمی ادارے 10 اگست بروز پیر سے جمعرات 13 اگست 2026 تک بند رہیں گے۔

مزیدپڑھیں:سِم کارڈ فراڈ سے ہوشیار رہیں!

اس کے بعد جمعہ کو 14 اگست پاکستان کے جشن آزادی کی چھٹی ہوگی جب کہ ہفتہ اور اتوار کو معمول کی تعطیل ہوگی، یوں گرمیوں کی چھٹیوں میں طلبہ وطالبات کو مجموعی طور پر ایک ہفتے کی توسیع ملے گی۔

گرمیوں کی چھٹیوں میں توسیع کا اطلاق سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں دونوں پر ہوگا۔