اسلام آباد ، پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی ارکانِ پارلیمنٹ کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر احتجاج کی کال پر عمل نہ کرنے پر پارٹی قیادت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
اپنے بیان میں اکبر ایس بابر نے کہا کہ پارٹی پر قابض عناصر سیاسی سرگرمیوں کے نام پر محض دکھاوا کر رہے ہیں، جبکہ ان کا پارٹی کارکنوں اور قید رہنماؤں کی مشکلات کم کرنے سے کوئی تعلق نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک جانب یہ دعویٰ کیا جاتا ہے کہ عمران خان قیدِ تنہائی میں ہیں، جبکہ دوسری جانب اڈیالہ جیل سے مبینہ ہدایات جاری ہونے کا تاثر دیا جاتا ہے کہ پی ٹی آئی کے تمام ارکانِ پارلیمنٹ اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر احتجاج کریں تاکہ مقدمات کی سماعت جلد ہو سکے۔
مزید پڑھیں:جولائی، زرمبادلہ ذخائر میں نمایاں اضافہ، اوورسیز نے 3 ارب 60 کروڑ ڈالرز وطن بھیجے، وزیر اعظم
اکبر ایس بابر نے کہا کہ اس کے باوجود پی ٹی آئی کے ارکانِ پارلیمنٹ کی اکثریت نے احتجاج کی کال کو نظرانداز کر دیا، جو پارٹی کی موجودہ صورتحال پر کئی سوالات اٹھاتا ہے۔ انہوں نے موجودہ پارٹی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان عناصر کا سیاسی کردار اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے۔













پیر 10 اگست 2026 

