وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ چیئرمین ایف بی آر اور سینئر افسران ہر ماہ کراچی کےساتھ لاہور میں بھی دو روز قیام کریں۔ ایف بی آر اصلاحات پر عملدرآمد مزید تیزکرنے کا حکم بھی دے دیا۔
وزیراعظم کی زیر صدارت ہفتہ وار جائزہ اجلاس میں ایف بی آر اصلاحات پر غور کیا گیا۔ وزیر اعظم نے جاری ٹیکس اصلاحات پر کاروباری برادری کے بڑھتے اعتماد کا خیرمقدم کیا ۔ کہا ایف بی آر مقررہ ریونیو ہدف کے حصول کے لیے انفورسمنٹ اقدامات تیز کرے۔ اسمگلنگ، ٹیکس چوری اور غیر قانونی کاروبار کیخلاف موثرانفورسمنٹ جاری رکھنےکی ہدایت کی۔
وزیراعظم نے چکوال اور صوابی میں سگریٹ سازی کی غیرقانونی فیکٹریوں کیخلاف اقدامات کی پزیرائی کی ۔ ان لینڈ ریونیو کے لیے مجوزہ فیس لیس نظام کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
مزید پڑھیں:پی ٹی آئی کا سیاسی تھیٹر جاری، پارٹی ارکان نے احتجاجی کال مسترد کردی: اکبر بابر
شہبازشریف نے کہا کہ ایف بی آرکے تمام حساس عہدوں اورمحکموں میں ایماندارافسران واہلکار تعینات کیے جائیں۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ فیس لیس ان لینڈ ریونیو نظام کا پہلا مرحلہ رواں سال یکم اکتوبر سے فعال ہوجائے گا۔













پیر 10 اگست 2026 

