کراچی میں وفاقی اردو یونیورسٹی گلشن کمپس کے سیکیورٹی انچارج پر قاتلانہ حملے کے معاملے میں جامعہ کے 7 پروفیسرز کو نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پروفیسرز کو واقعہ سے متعلق اپنے بیانات ریکارڈ کروانے کا نوٹس دیا ہے۔ پروفیسرز کو دفعہ 160 کے تحت بیانات ریکارڈ کروانے کا نوٹس دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق مقدمہ میں کسی بھی پروفیسر کو نامزد نہیں کیا گیا ہے۔جامعہ کے اساتذہ کا احتجاج۔دوسری جانب سیکیورٹی انچارج پر حملے میں 7 پروفیسرز کو شامل تفشیش کرنے پر اساتذہ نے احتجاج کیا ہے۔
اس دوران مظاہرین کا کہنا تھا کہ 7 پروفیسرز دونوں کیمپسز کی انجمنِ اساتذہ کے عہدیدار ہیں۔ پروفیسرز کئی ماہ سے تنخواہوں، ہاؤس سیلنگ، پنشن کےلیے تحریک چلا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:ایف بی آر مقررہ اہداف کے حصول کیلئے انفورسمنٹ اقدامات تیز کرے، وزیراعظم
احتجاج کرنے والے اساتذہ نے کہا کہ حقوق کی آواز اٹھانے والے پروفیسرز کو پھنسانے کی کوشش کی گئی ہے۔ 27 ماہ کی ہاؤس سیلنگ، تنخواہوں، پنشن کےلیے جدوجہد جاری رہے گی۔













پیر 10 اگست 2026 

