بدعنوانی و اختیارات کے ناجائز استعمال پر زیرو ٹالرنس ہے: ڈی جی امیگریشن

Calender Icon جمعرات 20 اگست 2026

اسلام آباد: ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس چوہدری محمد علی رندھاوا نے غیر ملکی شہریوں کی غیر قانونی امیگریشن کلیئرنس اور معاونت کرنے والے نیٹ ورک سے مبینہ وابستگی کی میڈیا رپورٹس پر سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اہلکار جنید مغل کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، ادارے کے اہلکار جنید مغل پر غیر ملکی شہریوں کو امیگریشن امور میں غیر مجاز سہولت کاری فراہم کرنے کے سنگین الزامات سامنے آئے تھے۔

ڈی جی امیگریشن نے میڈیا رپورٹس پر فوری ردعمل دیتے ہوئے نہ صرف مذکورہ اہلکار کی معطلی کے احکامات جاری کیے بلکہ محکمانہ قواعد و ضوابط کے تحت اس کے خلاف باقاعدہ قانونی اور انکوائری کارروائی کا آغاز بھی کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:شمالی کوریا کے پاس 120 ایٹمی وار ہیڈ موجود ہیں: جنوبی کورین وزیر دفاع

انہوں نے واضح کیا کہ قانون اور نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی اہلکار کو معاف نہیں کیا جائے گا اور ڈائریکٹوریٹ میں شفافیت، احتساب اور اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔