مغربی الاسکا(Alaska) میں ایک دور افتادہ فوجی ریڈار سائٹ کے قریب چارٹر طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے۔ امریکی فوج کی الاسکا کمانڈ نے یہ اطلاع دی۔
فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے ترجمان کے مطابق اینکریج میں قائم ایئر چارٹر کمپنی سیکیورٹی ایوی ایشن کا آپریٹ کردہ سیسنا 441 طیارہ الاسکا کے کیپ نیونہم ایل آر آر ایس ایئرپورٹ کے مغرب میں تقریباً دوپہر 12:15 بجے حادثے کا شکار ہوا۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ طیارے نے اینکریج انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پرواز کی تھی اور اس کی منزل کیپ نیونہم تھی۔
مزیدپڑھیں:ضلع مستونگ میں ڈرون حملہ، باغ میں کام کرنے والے 4مزدور جاں بحق
کیپ نیونہم کی تنصیب دور دراز ریڈار سائٹس کے ایک نیٹ ورک کا حصہ ہے، جو الاسکا کی فضائی حدود اور اس کی سرحدوں کے ساتھ پرواز کرنے والے طیاروں کی نگرانی کرتا ہے۔













جمعہ 21 اگست 2026 

