برازیل کے لیجنڈری فٹبالر رونالڈینہو(𝐑𝐎𝐍𝐀𝐋𝐃𝐈𝐍𝐇𝐎) 46 سال کی عمر میں ایک بار پھر پروفیشنل فٹبال میں واپسی کے لیے تیار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بارسلونا اور اے سی میلان کے سابق اسٹار نے اٹلی کے سری سی کلب ریوینا ایف سی کے ساتھ معاہدہ کرلیا ہے۔
Ronaldinho is presented as a Ravenna FC player.
46-year-old Dinho came out of retirement to join the Serie C side 🤙🇮🇹 pic.twitter.com/BBJ2zZ72KK
— B/R Football (@brfootball) August 20, 2026
رونالڈینہو نے آخری مرتبہ 2015 میں برازیلین کلب فلومینینسی کی نمائندگی کرتے ہوئے مسابقتی پروفیشنل میچ کھیلا تھا۔
اس طرح وہ تقریباً 11 سال بعد دوبارہ کسی پروفیشنل مقابلے میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔
🚨 𝐁𝐑𝐄𝐀𝐊𝐈𝐍𝐆: 𝐑𝐎𝐍𝐀𝐋𝐃𝐈𝐍𝐇𝐎 𝐂𝐎𝐌𝐄𝐒 𝐎𝐔𝐓 𝐎𝐅 𝐑𝐄𝐓𝐈𝐑𝐄𝐌𝐄𝐍𝐓! 🤯
The Brazilian has landed in Italy as a new signing for Italian Serie C side Ravenna 11 years after his retirement. 👀 pic.twitter.com/acAEXsCfpu
— 433 (@433) August 20, 2026
یہ اٹلی میں بھی ان کی دوسری انٹری ہوگی جہاں وہ 2008 سے 2011 تک اے سی میلان کا حصہ رہے تھے۔
فیفا ورلڈکپ 2002 کے فاتح رونالڈینہو ریوینا کے ملکیتی گروپ میں بھی شامل ہوگئے ہیں۔
مزیدپڑھیں:کراچی؛ مسافر کوچ اور ٹرک میں خوفناک تصادم، دو افراد جاں بحق
کلب انتظامیہ کے مطابق ان کی واپسی محض تشہیری سرگرمی نہیں بلکہ وہ کم از کم ایک سری سی میچ میں ضرور میدان میں اتریں گے۔
اگرچہ ان کی واپسی کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا لیکن امکان ہے کہ وہ سیزن کے افتتاحی میچ میں شرکت نہیں کریں گے۔
Brazilian legend Ronaldinho is coming out of retirement to play for Ravenna in Italy 🇧🇷
(via @DiMarzio) pic.twitter.com/3m6cZp5LMa
— FOX Soccer (@FOXSoccer) August 20, 2026
رونالڈینہو کلب کی تشہیر اور اس کے نئے منصوبے کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں بھی اہم کردار ادا کریں گے۔
برازیلین اسٹار نے اپنی واپسی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بار پھر گیند کے ساتھ رقص کرنے کے لیے بے تاب ہیں۔













جمعہ 21 اگست 2026 

