اپنے لمبے بالوں کی وجہ سے الگ پہچان رکھنے والے ناروے کے اسٹرائیکر(Erling Haaland) نے بال انتہائی چھوٹے کروا کر بز کٹ اپنا لیا، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔
فٹبالر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے مداحوں کو اپنا نیا لک دکھایا۔ ساتھ ہی کیپشن میں لکھا کہ ’نیا سیزن، نیا ٹرم‘۔
ہالینڈ مانچسٹر سٹی اور بورن ماؤتھ کے میچ کے لیے اتحاد اسٹیڈیم پہنچے تو بھی انہوں نے کیپ پہن رکھی تھی، مگر وارم اپ کے دوران کیپ اتارتے ہی ان کا نیا روپ اور نمایا ہو گیا۔
فٹبال لیجنڈ زلاتان ابراھیمووچ نے بھی ہالینڈ کے نئے ہیئر اسٹائل پر دلچسپ ردعمل دیتے ہوئے مذاقاً پوچھا کہ کیا وہ کوئی شرط ہار گئے ہیں؟ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کیا اب نئے بالوں کے ساتھ ہالینڈ پہلے سے زیادہ تیز دوڑیں گے۔
View this post on Instagram
سابق مانچسٹر سٹی منیجر پیپ گارڈیولا نے بھی ہالینڈ کے نئے انداز پر مزاحیہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ ان کے سر پر بال تو موجود ہیں۔
مزیدپڑھیں:کریتی سینن نے کتے کو ’’بھائی‘‘ بنا لیا
یہ نیا ہیئر اسٹائل ہالینڈ کے لیے میدان میں کچھ خاص خوش قسمت ثابت نہ ہوا اور وہ بورن ماؤتھ کے خلاف چند اہم مواقع سے فائدہ نہ اٹھا سکے، البتہ مانچسٹر سٹی نے مقابلہ 2-1 سے جیت لیا۔













پیر 24 اگست 2026 

