ایرانی کرنسی کی تاریخی گراوٹ، 1 امریکی ڈالر 20 لاکھ تمان سے متجاوز

Calender Icon پیر 24 اگست 2026

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی کرنسی کی بڑی غیرملکی کرنسیوں کے مقابلے میں تیزی سے گراوٹ جاری رہی۔ ایک امریکی ڈالر 20 لاکھ ایرانی تومان سے تجاوز کر گیا۔

ڈالر گزشتہ ہفتے کے آغاز میں تقریباً 1.865 ملین ریال پر ٹریڈ کر رہا تھا، یعنی ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں اس میں 7 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں ڈالر تقریباً 958,000 ریال سے دگنا ہو چکا ہے۔

اس سے قبل اتوار کو ایران کی اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت تقریباً 1.98 ملین ریال بتائی گئی تھی، جس میں پاؤنڈ کی قیمت 2.70 ملین ریال اور یورو کی قیمت تقریباً 2.31 ملین ریال تھی۔

مزید پڑھیں:عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت فی اونس قیمت میں 42 ڈالر اضافہ ہو گیا

تازہ ترین اعداد و شمار ایران کے ریال پر مسلسل دباؤ کی نشاندہی کرتے ہیں، غیر ملکی کرنسی کھلی منڈی میں نئی ​​بلندیوں پر پہنچ رہی ہے۔