تیز رفتار آندھی سے ایئرپورٹ پر کھڑے طیارے کھلونوں کی طرح اڑنے لگے، ویڈیو وائرل

Calender Icon منگل 25 اگست 2026

اٹلی(Italy) کے فورلی ایئرپورٹ پر اچانک آنے والے شدید طوفان نے ایئرپورٹ کا منظر ہی بدل دیا 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے کھڑے طیاروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

شدید جھکڑوں کے دوران تین چھوٹے طیارے رن وے سے اٹھ کر دور جا گرے۔ عینی شاہدین کے مطابق طیارے تیز ہواؤں میں اس طرح اچھلتے دکھائی دیے جیسے وہ وزن میں انتہائی ہلکے کھلونے ہوں۔


طوفان کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ایئرپورٹ پر موجود مختلف اشیا بھی ہوا کے زور سے ادھر ادھر بکھرتی رہیں جبکہ دیگ کھڑے بڑے طیاروں کو بھی نقصان پہنچا۔

مزیدپڑھیں:حکومت کا لیسکو، میپکو کو موجودہ شکل میں نجی شعبے کو فروخت کرنے کا فیصلہ

اسی دوران لینڈنگ کی کوشش کرنے والا ایک طیارہ بھی شدید ہواؤں کی زد میں آگیا اور اپنے مقررہ راستے سے ہٹ گیا۔

اچانک آنے والے طوفان نے فورلی ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن کو شدید متاثر کیا جبکہ طیاروں کے ہوا میں اچھلنے کے مناظر نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔