راولپنڈی میں ماں 2 بچوں سمیت تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

Calender Icon اتوار 30 اگست 2026

راولپنڈی کے علاقے شاہ باغ میں ماں 2 بچوں سمیت تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق کلرسیداں کے علاقے شاہ باغ میں ماں دو بچوں سمیت تالاب میں ڈوب کر زندگی کی بازی ہار گئی ہے۔

افسوسناک واقعہ کلر سیداں کے گاوں شاہ باغ ترکھی میں پیش آیا۔

مویشیوں کو پانی پلانے کے دوران 8 سالہ بچہ تالاب میں جا گرا گیا بچے کو بچانے کے لیے ماں نے تالاب میں چھلانگ لگا دی، خود بھی ڈوب گئی۔ماں اور بھائی کو دیکھ کر 12 سالہ بیٹی بھی پانی میں اتر گئی۔

مزیدپڑھیں:پاکستان کو دنیا کی 24 ویں بڑی معیشت اور جی 20 کا حصہ بنانا ہدف: اسحاق ڈار

تالاب میں ڈوبنے سے 8 سالہ محمد شبعی، 12 سالہ عروج اور والدہ بینش جاں بحق ہوئی۔

تینوں افراد کو گاؤں والوں نے اپنی مدد آپ پانی کے تالاب سے نکالا۔

اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں ڈاکٹر سیدہ زینب حسین موقع پر پہنچ گئیں۔جاں بحق ماں اور دونوں بچوں کی نماز جنازہ کل صبح 10 بجے گاؤں ترکھی میں ادا کی جائے گی۔