7 دن میں 59 زلزلے، ایران لرز اٹھا

Calender Icon اتوار 30 اگست 2026

 ایران(Iran) میں ایک ہفتے کے دوران 59 زلزلے ریکارڈ کیے گئے جس نے ملک میں زلزلہ خیزی کے حوالے سے تشویش بڑھا دی ہے۔

تہران یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف جیو فزکس کے سیسمولوجیکل نیٹ ورکس کے مطابق 15 سے 21 اگست کے دوران ایران میں 54 زلزلوں کی شدت 3 سے کم، 3 زلزلوں کی شدت 3 سے 4 جبکہ 2 زلزلوں کی شدت 4 سے 5 کے درمیان ریکارڈ کی گئی۔

 رپورٹ کے مطابق 19 اگست کو کرمانشاہ صوبے میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.2 تھی۔

 صوبوں میں خراسان رضوی 13 زلزلوں کے ساتھ سب سے زیادہ متاثر ہوا جبکہ کرمانشاہ اور کرمان میں 7،7 اور سمنان میں 6 زلزلے ریکارڈ کیے گئے۔

مزیدپڑھیں:لارڈز ٹیسٹ میں امام الحق پر جعلی انجری کا الزام لگ گیا

 رپورٹ کے مطابق اسی عرصے کے دوران تہران، مشرقی و مغربی آذربائیجان، اردبیل، البرز، جنوبی خراسان سمیت 15 صوبوں میں کوئی زلزلہ ریکارڈ نہیں ہوا۔

 مارچ 2025 سے مارچ 2026 تک ایران بھر میں 2.5 سے زیادہ شدت کے 2 ہزار 380 زلزلے ریکارڈ کیے گئے۔

ایران دنیا کے انتہائی زلزلہ خیز خطوں میں واقع ہے، دنیا کے تقریباً 2 فیصد زلزلے ایران میں آتے ہیں۔

 20ویں صدی کے دوران دنیا بھر میں زلزلوں سے ہونے والی اموات میں 6 فیصد سے زیادہ ایران میں رپورٹ ہوئیں۔