گدو پاور پلانٹ کی اسٹیم ٹربائن بحالی کیلئےبین الاقوامی بولیاں طلب، ترجمان

Calender Icon اتوار 30 اگست 2026

پاور ڈویژن نے گدو 747میگاواٹ پاورپلانٹ کی اسٹیم ٹربائن بحالی کیلئے بین الاقوامی بولیاں طلب کرلیں،اسٹیم ٹربائن کی بحالی سے بجلی کی پیداواری لاگت 9.68 روپےفی یونٹ ہونےکی توقع ہے۔

ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق منصوبےسےبجلی کی لاگت میں 4.19 روپے فی یونٹ کمی متوقع ہے،گدوپاور پلانٹ کی پیداواری صلاحیت میں 297میگاواٹ اضافہ ہوگا،اضافی 297 میگاواٹ سے موجودہ پیداوار میں 66 فیصد اضافہ ہوگا۔

اس وقت گدوپاورپلانٹ اوپن سائیکل موڈ میں تقریباً 450 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہا ہے،گدو پاور پلانٹ ڈسپیچ فہرست میں 11ویں نمبر پر ہے، کمبائنڈ سائیکل آپریشن کی بحالی کےبعد پلانٹ 747میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا۔

بحالی کےبعد گدوپاورپلانٹ کی میرٹ آرڈرمیں پوزیشن 7ویں نمبرتک بہتر ہونے کی توقع ہے، اسٹیم ٹربائن کی بحالی کیلئےپروکیورمنٹ کا عمل باضابطہ شروع کردیا گیا۔

ترجمان پاور ڈویژن نے مزید بتایا کہ بولیاں جمع کرانےکی آخری تاریخ 7 اکتوبر 2026 مقررکی گئی ہے ، حکومت توانائی اثاثوں کی استعداد بہتربنا کر صارفین کو عملی فوائد دینے کیلئے پرعزم ہے۔

واضح رہے کہ 4 سال قبل 10جولائی 2022کو عید کے روز گدو پاور پلانٹ میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا،آگ لگنے سے نیشنل گرڈ سے 774 میگاواٹ بجلی سسٹم سے آوٴٹ ہو گئی تھی۔

مزید پڑھیں: بلاول بھٹو کی منگنی و شادی کی رپورٹس غلط اور بے بنیادہیں، مرتضیٰ وہاب

آتشزدگی سے گدو پاور پلانٹ مکمل طور پر جل گیا،پاور پلانٹ کے جلنے سے قومی خزانے کو تقریباً 15ارب روپے کا نقصان ہوا۔ابتدائی رپورٹ میں گدو پاور پلانٹ میں آگے بجھانے کے آلات اور عملہ ڈیوٹی پر موجود نہ ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔