پاکستان کا موقف عالمی سطح پر تسلیم: افغانستان سے سرحد پار دہشت گردی روکنے کا مطالبہ، خواجہ آصف

Calender Icon بدھ 22 اکتوبر 2025

اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو دیے گئے انٹرویو نے پاکستان کے موقف کو عالمی ذرائع ابلاغ میں اجاگر کر دیا ہے۔ افغانستان سے جنگ بندی کا دارومدار سرحد پار دہشت گردی روکنے پر ہے اس پاکستانی موقف کو عالمی سطح پر تسلیم کر لیا گیا ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کیا کہ پاک افغان جنگ بندی معاہدے کا انحصار دہشت گردوں کو لگام ڈالنے پر منحصر ہے۔ انہوں نے کہا کہ “معاہدے میں واضح ہے کہ کوئی دراندازی نہیں ہوگی۔ فتنہ الخوارج افغان طالبان کے ساتھ مل کر پاکستان پر حملے کرتے ہیں۔ اس وقت تک جنگ بندی معاہدہ ہے جب تک کوئی خلاف ورزی نہ ہو۔”

یو این رپورٹ: افغانستان میں خارج دہشت گرد نیٹو کے چھوڑے ہتھیار استعمال کر رہے ہیں، ٹی آر ٹی

پاکستان نے افغان طالبان سے فتنہ الخوارج دہشتگردوں کو کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا، الجزیرہ

خواجہ آصف نے زور دیا کہ افغانستان کی جانب سے سرحد پار دہشت گردی کا پاکستانی موقف اب عالمی سطح پر تسلیم ہو چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ “افغانستان میں موجود دہشت گردوں کو کنٹرول کرنا ضروری ہے تاکہ خطے میں امن قائم ہو سکے۔”

یہ انٹرویو پاکستان کی سفارتی کامیابی کی علامت ہے جہاں وزیر دفاع نے عالمی فورمز میں پاکستان کے تحفظات کو مؤثر انداز میں پیش کیا۔ غیر ملکی میڈیا کی اس تائید سے پاکستان کا موقف مزید مضبوط ہو گیا ہے۔