گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں جھیلوں کے پھٹنے کے باعث ممکنہ سیلاب(Flood) کے خطرات کی وجہ سے الرٹ جاری کر دیا گیا۔
این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے ممکنہ سیلاب سے متعلق الرٹ جاری کر دیا ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں اور بڑھتے درجہ حرارت کے باعث گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔
غذر، ہنزہ، نگر، شگر، گلگت، روندو، دیامر، استور، اسکردو، گانچھے، کھر منگ اور وادی نیلم کے علاقے حساس قرار دیے گئے ہیں۔
مزیدپڑھیں:اسلام آباد میں تیز ہواؤں کیساتھ موسلادھار بارش، مختلف علاقوں میں سڑکوں پرپانی جمع
چترال، اپر و لوئر دیر، سوات، شانگلہ اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بھی سیلابی صورتحال اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔
ا س کے علاوہ کوہستان اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بھی سیلابی صورتحال ہے اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔













جمعرات 3 ستمبر 2026 

