امریکی ریاست نارتھ کیرولائنا سے تعلق رکھنے والی ایک غیر تجربہ کار خاتون نے پہلی بار آن لائن ڈجیٹل لاٹری گیم میں اپنی قسمت آزمائی اور 3 لاکھ 25 ہزار 758 ڈالر (تقریباً 9 کروڑ پاکستانی روپے) کا بہت بڑا جیک پاٹ جیت کر سب کو حیران کر دیا ہے۔
فائیٹویل کی رہائشی ٹرویوانی ڈیوس نے نارتھ کیرولائنا ایجوکیشن لاٹری کے حکام کو بتایا کہ انہوں نے حال ہی میں اپنی والدہ کے سکھانے پر پہلی بار لاٹری گیمز کھیلنا شروع کی تھیں۔ ڈیوس نے 18 اگست کو پہلی بار ‘پینتھین آف اولمپس: ٹائڈز (Pantheon of Olympus: Tides) نامی ڈجیٹل انسٹنٹ لاٹری گیم میں حصہ لیا اور یکدم 325,758 ڈالر کا جیک پاٹ اپنے نام کر لیا۔
انعام جیتنے پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ “شروع میں تو میرے پاس خوشی سے بولنے کے لیے الفاظ ہی نہیں بچے تھے، شاید یہ صرف ہماری خوش قسمتی تھی کہ پہلی ہی بار میں اتنا بڑا انعام نکل آیا۔
ٹرویوانی ڈیوس نے اپنی منصوبہ بندی کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ وہ اس انعامی رقم کا نصف حصہ اپنی والدہ کو تحفے کے طور پر دیں گی کیونکہ انہوں نے ہی انہیں لاٹری کھیلنا سکھایا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ رقم کا باقی آدھا حصہ وہ مختلف شعبوں میں انویسٹمنٹ کرنے اور اپنا بیوٹی/کاسمیٹولوجی کا کاروبار شروع کرنے کے لیے استعمال کریں گی۔













جمعرات 3 ستمبر 2026 

