وزیراعظم شہباز شریف(Shehbaz Sharif) نے پمز آتشزدگی واقعہ میں اپنی جان پر کھیل کر نومولود کی جان بچانے والی نرس رضیہ نورین سے ملاقات کی اور ان کی ہمت و جذبے کو سراہا۔
شہباز شریف نے نرس رضیہ نورین کی خدمات کے اعتراف میں انہیں 23 مارچ کو تمغۂ خدمت دینے کا اعلان کیا۔
اس کے علاوہ وزیراعظم نے رضیہ نورین کو ایک کروڑ روپے کا انعام بھی دیا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی پمز آتشزدگی واقعے میں اپنی جان پر کھیل کر نومولود کی جان بچانے والی نرس رضیہ نورین سے ملاقات
وزیراعظم کا نرس رضیہ نورین کی خدمات کے اعتراف میں 23 مارچ کو تمغۂ خدمت دینے کا اعلان، وزیراعظم نے نرس رضیہ نورین کو ایک کروڑ روپے کا انعام بھی دیا۔
“آپ نے جس… pic.twitter.com/7ZWFYxm10e
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) September 3, 2026
شہباز شریف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ‘آپ نے جس طرح ہمت، خدا خوفی اور ایک عظیم مقصد کے لیے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر ایک بچے کی جان بچائی اللہ تعالیٰ آپ کو اس کا اجر عطا فرمائیں گے’۔
وزیر اعظم نے کہا ‘پوری قوم کو آپ کی اس جرأت اور ہمت پر فخر ہے اور پوری قوم آپ کو خراجِ تحسین پیش کر رہی ہے’۔













جمعہ 4 ستمبر 2026 

