اوپن اے آئی نے نیا چیٹ جی پی ٹی ماڈل لانچ کردیا

Calender Icon ہفتہ 5 ستمبر 2026

اوپن اے آئی(Open Ai) نے چیٹ جی پی ٹی کا جدید ترین ماڈل جی پی ٹی-6 (جسے ’آسٹرا‘ کا نام دیا گیا ہے) متعارف کرا دیا ہے۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب کمپنی کے مطابق ماڈل نے ایک ماہ قبل ٹیسٹنگ کے دوران غیر متوقع رویہ اختیار کیا تھا۔

اوپن اے آئی کا دعویٰ ہے کہ آسٹرا نے کارکردگی کے اعتبار سے اینتھروپِک کے کلاؤڈ اور گوگل کے جیمینائی سمیت دیگر بڑے اے آئی ماڈلز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

کمپنی نے اپنے بلاگ میں کہا کہ آسٹرا کمپیوٹر استعمال، ویب براؤزنگ، سافٹ ویئر انجینئرنگ، سائبر سیکیورٹی، سائنسی تحقیق اور پیشہ ورانہ کاموں میں جدید ترین کارکردگی پیش کرتا ہے۔

اوپن اے آئی کے مطابق نیا ماڈل کمپیوٹر اور براؤزر کے استعمال میں بھی نئی سطح قائم کرتا ہے اور پیچیدہ پیشہ ورانہ کاموں کو زیادہ رفتار، درستگی اور بہتر فیصلہ سازی کے ساتھ انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

مزیدپڑھیں:پہلا حمل ضائع ہونے کے اگلے روز ہی شوٹنگ؛ شوہر کا رویہ کیسا رہا؟ گوہر خان نے بتادیا

آسٹرا کے ایک مظاہرے میں دکھایا گیا کہ ماڈل بیک وقت صارف کی مختلف درخواستوں پر کام کرتے ہوئے پیچیدہ کام بھی انجام دے سکتا ہے، جن میں قانونی معاہدہ تیار کرنا اور ویڈیو گیم بنانا شامل ہے۔

اوپن اے آئی کا کہنا کہ آسٹرا کو اس انداز میں تیار کیا گیا ہے کہ یہ ایک ہی وقت میں متعدد کاموں کو سنبھال سکے اور مشکل نوعیت کے کاموں میں انسانوں کی معاونت کو مزید مؤثر بنا سکے۔