اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی آئی اے کی نجکاری اور عارف حبیب کنسورشیم کی بولی کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔ عدالت نے دو ہفتوں میں رپورٹ اور پیرا وائز کمنٹس طلب کر لیے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریری دلائل ریکارڈ پر لانے سے متعلق متفرق درخواست بھی منظور کر لی۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے تحریری حکم جاری کر دیا۔
فریقین کو دو ہفتے میں رپورٹ اور پیرا وائز کمنٹس جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یپلز یونٹی نے پی آئی اے کی تئیس دسمبر دوہزار پچیس کی بولی کو چیلنج کر رکھا ہے۔
مزید پڑھیں:زمان پارک پولیس حملہ کیس، فلک جاوید کو بڑا ریلیف، ضمانت منظور
بولی میں عارف حبیب کنسورشیم کو کامیاب قرار دیا گیا تھا۔ درخواست میں کابینہ کمیٹی برائے نجکاری اور وفاقی کابینہ کی دسمبر دوہزار پچیس کی منظوریوں کو بھی چیلنج کیا گیا ہے۔ کیس کی مزید سماعت اکتوبر دوہزار چھبیس کے آخری ہفتے تک ملتوی کر دی گئی۔













ہفتہ 5 ستمبر 2026 

