ویمنز ایشیا کپ 2026 میں پاکستان اور بھارت کے مابین میچ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ پاکستان نے بھارت کو جیت کے لیے 56 رنز کا ہدف دیا جسے بھارت نے باآسانی حاصل کر لیا۔
بھارت نے 3 وکٹوں کے نقصان پر نویں اوور میں ہی ہدف حاصل کر لیا۔پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تاہم پاکستان کی بیٹنگ لائن بری طرح سے ناکام ہو گئی۔ پوری ٹیم مقرررہ اوورز سے پہلے ہی 55 رنز بنا سکی۔
قومی ٹیم کے اوپنرز ہی ڈبل فیگر میں رنز بنا سکے۔ منیبہ علی 13 رنز بنا کر پاکستان کے مجموعی 27 اسکور پر پویلین لوٹ گئیں۔
جس کے بعد میدان میں اترنی والی کھلاڑی گل فیروزہ بغیر کوئی رن بنائے ہی آؤٹ ہو گئیں۔ اوپنر آنے والی کھلاڑی شاول ذوالفقار بھی زیادہ دیر پچ پر کھڑی نہ رہ سکیں اور 32 کے مجموعی اسکور پر انفرادی 14 رن بنا کر آؤٹ ہوئیں۔
شاول ذوالفقار کے آؤٹ ہونے کے بعد تو جیسے کھلاڑی کی آؤٹ ہونے کی لائن ہی لگ گئی۔ عائشہ ظفر 2 رنز، صدف شمس 3 رنز اور فاطمہ ثنا بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئیں۔
ایمان فاطمہ 5 رنز، ام ہانی 6 رنز اور نشرہ سندھو بھی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئیں۔
ویمنز ایشیا کپ 2026 میں بھارت نے اب تک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ابتدائی دونوں میچز میں تھائی لینڈ اور ہانگ کانگ کو بالترتیب 94 اور 137 رنز سے شکست دی ہے اور گروپ اے میں سرفہرست ہے جبکہ دوسری جانب پاکستان نے اپنے واحد میچ میں تھائی لینڈ کو 35 رنز سے شکست دی تھی۔
پاکستان کے خلاف اہم مقابلے سے قبل بھارتی آل راؤنڈر دپتی شرما نے اپنی ٹیم کو متوازن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی توجہ حریف کے بجائے اپنی مضبوطیوں پر مرکوز ہے اور بھارتی ٹیم اپنی صلاحیتوں پر اعتماد رکھتے ہوئے اچھے برانڈ کی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کرے گی۔
دپتی شرما نے پاکستان کے اسپن بولنگ اٹیک کی تعریف کرتے ہوئے خاص طور پر نشرہ سندھو اور سعدیہ یوسف کی صلاحیتوں کا اعتراف کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے باؤلرز اچھے ہیں تاہم بھارتی ٹیم اپنی حکمت عملی اور طاقت پر توجہ مرکوز رکھے گی۔
پاکستان اور بھارت کی ویمنز ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل مقابلوں کے باہمی ریکارڈ میں بھارت کو واضح برتری حاصل ہے۔ دونوں ٹیمیں اب تک 17 مرتبہ مدمقابل آچکی ہیں، جن میں بھارت نے 14 جبکہ پاکستان نے 3 میچز میں کامیابی حاصل کی۔













ہفتہ 5 ستمبر 2026 

