ڈی آئی خان: قبائلی ضلع اورکزئی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پی ٹی آئی(PTI) کارکن جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد نے اورکزئی اتمان خیل شنہ میلہ میں پی ٹی آئی سے وابستہ سرگرم کارکن ملک زادہ جمشید عالم پر فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔
مزیدپڑھیں:سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز، فیڈرل بورڈ اور میرپور آزاد کشمیر میں نئی گریڈنگ پالیسی نافذ
اہل خانہ کے مطابق مرحوم علاقے میں عوامی و سیاسی سرگرمیوں میں فعال تھے۔
واقعے کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کر دی، مرحوم کی نماز جنازہ لوئر اورکزئی کے گاﺅں اتمان خیل شنہ میلہ میں ادا کی گئی۔













اتوار 6 ستمبر 2026 

