اوپن مارکیٹ میں ایل پی جی(LPG) ریٹس کی چوتھی سنچری برقرارہے اور سوئی گیس میں کمی کے باعث ایل پی جی بلیک میں ملنے لگی ہے۔
سرکار کی جانب سے ایل پی جی کا ریٹ 253روپے فی کلو مقررہےلیکن پرچون مارکیٹ میں ایل پی جی 400سے 440روپے میں فروخت ہونے لگی ہے۔
ایک طرف صارفین کوسوئی گیس کے کم پریشر اور قلت کا سامناہے تووہیں ایل پی جی بھی بلیک میں ملنے لگی ہے،شہریوں نے شکوہ کیا کہ سوئی گیس کے بل بھی ادا کرتے ہیں اور مہنگے داموں ایل پی جی بھی خریدتے ہیں جس سے سفید پوش طبقہ پس رہا ہے،اور کوئی پوچھنے والا نہیں۔
مزیدپڑھیں:الیکٹرک گاڑی مالکان کیلئے اہم خبر، شیاؤمی کی نئی ’ڈریگن اسکیل‘ بیٹری نے حیران کردیا
شہریوں کا ایل پی جی کوسرکاری ریٹس پرلانے کا مطالبہ کیاہے۔













اتوار 6 ستمبر 2026 

