حافظ آباد: نوجوان کی فائرنگ، سوتیلی ماں و 2 بہن بھائی قتل، ملزم فرار

Calender Icon پیر 7 ستمبر 2026

حافظ آباد میں نوجوان کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے، جن میں ملزم کی سوتیلی ماں اور سوتیلے بہن بھائی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق تہرے قتل کا واقعہ سکھیکی میں پیش آیا، نوجوان کی فائرنگ سے سوتیلی ماں، 7 اور 5 سالہ سوتیلے بہن بھائی موقع پر جاں بحق ہو گئے۔