سرکاری ملازمتوں کیلئے عمر کی حد میں عمومی رعایت کا نوٹیفکیشن جاری

Calender Icon جمعرات 10 ستمبر 2026

بلوچستان حکومت نے سرکاری ملازمتوں میں عمر کی بالائی حد میں عمومی رعایت دے دی۔

اعلامیے کے مطابق عام امیدواروں، معذور افراد اور شہدا کے قانونی ورثاکےلیے عمر کی حد 43 سال مقرر کردی گئی،2سال مسلسل سرکاری سروس مکمل کرنیوالےملازمین کیلئے عمر کی حد 50 سال ہوگی

مزید پڑھیں:امریکی اڈے پر ایرانی حملے میں 9 جنگی طیاروں کو نقصان پہنچا

جن اسامیوں میں زیادہ سے زیادہ عمر کی حد 43 سال سے کم ہے، رعایت لاگو نہیں ہوگی، ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق عمر میں مزید کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی، عمر کی نئی رعایت نوٹیفکیشن کی تاریخ سے تین سال تک مؤثر رہے گی۔