استورٹرافی ہنٹنگ، مارخور کے شکارکا پرمٹ 3 لاکھ 56 ہزار ڈالر میں نیلام

Calender Icon جمعہ 11 ستمبر 2026

گلگت بلتستان میں ٹرافی ہنٹنگ پرمٹس کی نیلامی، استور مارخور کا اجازت نامہ 3 لاکھ 56 ہزار ڈالر میں فروخت

گلگت: گلگت بلتستان کے محکمہ جنگلی حیات و پارکس نے 2026-27 کی ٹرافی ہنٹنگ سیزن کے لیے 117 جانوروں کے شکار کے اجازت نامے نیلام کردیے، جن میں استور مارخور کا ایک پرمٹ ریکارڈ 3 لاکھ 56 ہزار ڈالر میں فروخت ہوا۔

دوسرا استور مارخور پرمٹ 3 لاکھ ایک ہزار ڈالر جبکہ تیسرا 2 لاکھ 94 ہزار ڈالر میں نیلام ہوا۔ نیلامی میں 3 استور مارخور، 14 بلیو شیپ اور 100 ہمالیائی آئی بیکس کے پرمٹس شامل تھے۔

گلگت کے فاریسٹ، پارکس اینڈ وائلڈ لائف کمپلیکس میں ہونے والی نیلامی میں بڑی تعداد میں شکاریوں اور آؤٹ فٹرز نے حصہ لیا۔ محکمہ جنگلی حیات کو رواں سیزن میں 65 کروڑ روپے آمدن کی توقع ہے، ٹرافی ہنٹنگ سیزن 15 اکتوبر سے 10 اپریل 2027 تک جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں:رواں برس اگست دنیا کا گرم ترین مہینہ قرار، درجہ حرارت 1.65 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہا

چیف کنزرویٹر پارکس اینڈ وائلڈ لائف ذاکر حسین کے مطابق بلیو شیپ کا سب سے مہنگا پرمٹ 31 ہزار 200 ڈالر جبکہ کم ترین 25 ہزار 100 ڈالر میں فروخت ہوا۔ ہمالیائی آئی بیکس کا اعلیٰ کیٹیگری کا پرمٹ 13 ہزار 200 ڈالر جبکہ کم ترین پرمٹ 11 ہزار 500 ڈالر میں نیلام ہوا۔