موسم کی پیشگوئی کا جدید اے آئی ماڈل ویدر نیکسٹ تھری متعارف

Calender Icon ہفتہ 12 ستمبر 2026

گوگل (Google)نے موسم کی پیشگوئی کرنے والا جدید اے آئی ماڈل ویدر نیکسٹ تھری متعارف کرا دیا۔
یہ جدید اے آئی ماڈل ویدر نیکسٹ تھری زیادہ تیز رفتاری اور بلند ریزولوشن کے ساتھ مقامی سطح پر موسم کی پیش گوئی کرے گا،یہ ہرگھنٹے موسم کی تازہ پیش گوئی جاری کرے گا، جبکہ طوفان، بارش اور شدید موسم کی صورتحال کو زیادہ تفصیل کے ساتھ مانیٹر کرسکے گا۔

گوگل کےمطابق نیا ماڈل پانچ کلومیٹرتک کی اسپیشل ریزولوشن میں  موسم کی پیشگوئی کرسکتا ہےجو سابقہ ماڈل کے مقابلے میں تقریباً پانچ گنا زیادہ تفصیلی ہے،سطحی درجہ حرارت اور نمی کی پیشگوئی پانچ کلومیٹر جبکہ سطحی ہواؤں کی پیش گوئی دس کلومیٹر کی ریزولوشن میں کی جاسکے گی۔

ویدر نیکسٹ تھری بارش کی پیشگوئی میں بھی نمایاں بہتری فراہم کرے گا،بعض اہم پیمانوں پر روایتی موسمی پیشگوئی کے نظام کے مقابلے میں غلطی کی شرح 50 فیصد تک کم ہوئی ہے۔

مزیدپڑھیں:مون سون بارشوں کے نویں اور آخری اسپیل سے متعلق الرٹ جاری

گوگل کےمطابق ماڈل سیٹلائٹ اور زمینی اسٹیشنز سےحاصل ہونے والا لائیوڈیٹا استعمال کرے گا،ویدر نیکسٹ تھری کو صاف توانائی کے شعبے میں بھی استعمال کیاجاسکے گا،جس سے بجلی کے نظام کے آپریٹرز اور قابلِ تجدید توانائی پیدا کرنے والوں کو مدد ملے گی۔