مریم نواز پر تنقید، پی ٹی آئی رہنما مہربانو قریشی کی شفیع جان کے بیان کی مذمت

Calender Icon اتوار 13 ستمبر 2026

پی ٹی آئی رہنما مہربانو قریشی(Meher Bano Qureshi) نے وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شفیع جان کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز پر کی جانے والی تنقید کی مذمت کی ہے۔

مہربانو قریشی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ مریم نواز پر تنقید کے لیے بہت کچھ موجود ہے، لیکن ان کے خلاف غیر پارلیمانی اور غیر شریفانہ زبان کا استعمال غلط اور توہین آمیز ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک خاتون اور ساتھی پارٹی رکن کی حیثیت سے شفیع جان پر زور دیتی ہوں کہ وہ اپنے الفاظ واپس لیں اور معافی مانگیں۔

مزیدپڑھیں:قومی اتفاقِ رائے، مضبوط صوبے اور بااختیار عوام ہی مضبوط پاکستان کی بنیاد ہیں: چوہدری شجاعت حسین

مہربانو قریشی نے مزید کہا کہ پنجاب اسمبلی میں جو گند اچھالا گیا وہ ان ارکان کی اپنی تربیت کی غمّازی کرتا ہے، ہمیں اس سطح پر نہیں اترنا چاہیے۔