سربراہ انڈونیشین بحریہ کا دورہ جی ایچ کیو، پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا

Calender Icon پیر 14 ستمبر 2026

انڈونیشیا کی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور پاکستانی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا جبکہ علاقائی امن واستحکام کیلئے پاکستان کی خدمات کا اعتراف بھی کیا ۔

جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر سے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی نے ملاقات کر کے باہمی دلچسپی کے امور،علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا ۔

فیلڈ مارشل نے دفاع اورسلامتی کے شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ۔ دونوں عسکری قائدین نے دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان موجودہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔

مزید پڑھیں: اسٹاک ایکس چینج میں شدید مندی، 100انڈکس 2127 پوائنٹس گر گیا

ملاقات میں فریقین نے پیشہ وارانہ تربیت،دفاعی اشتراک اور مشترکہ مشقوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔