نواز شریف نے آزاد جموں و کشمیر کے صدر کے عہدے کے لیے نامزد رہنما کے نام کا اعلان کردیا

Calender Icon بدھ 16 ستمبر 2026

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر جناب محمد نواز شریف(Nawaz Sharif) نے ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان کو آزاد ریاست جموں وکشمیر کے صدر کے منصب پر نامزد کردیا۔

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف نے ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان کو صدر آزاد جموں وکشمیر کے عہدے کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

مزیدپڑھیں:پمز اسپتال سے نومولود کے مبینہ اغوا کی کوشش ناکام، 3 خواتین گرفتار

ان کا کہنا تھا کہ جماعت اور اس کی قیادت کی جانب سے ڈاکٹر محمد نجیب نقی کو اس نامزدگی پر مبارک پیش کرتے ہیں۔