عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما نے اپنی دوسری شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں

Calender Icon جمعرات 17 ستمبر 2026

سابق وزیراعظم عمران خان(Imran khan) کی سابقہ اہلیہ اور فلم پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ(Jemaima Goldsmith) نے بزنس مین کیمرون او ریلی سے دوسری شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں ۔

گزشتہ دنوں برطانوی اخبار ڈیلی میل نے دعویٰ کیا تھا کہ ایوارڈ یافتہ فلم پروڈیوسر اور آنجہانی شہزادی ڈیانا کی قریبی دوست 52 سالہ جمائما گزشتہ ہفتے کے آخر میں 62 سالہ کیمرون او ریلی سے شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

تاہم اب جمائما گولڈ اسمتھ کی جانب سے شادی کی باضابطہ تصدیق کر دی گئی ہے اور انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی دوسری شادی کی تصاویر بھی شیئر کر دی ہیں۔

جمائما نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں شادی کی تصاویر شیئر کیں جس میں ان کے دونوں بیٹے اور دوست بھی ان کے ہمراہ دکھائی دیے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Jemima Goldsmith (@khanjemima)


جمائما نے اپنی انسٹا پوسٹ میں شادی کی تاریخ 12 ستمبر 2026 لکھتے ہوئے کہا کہ’ ہم دونوں کے لیے اس دن کو اتنا خاص اور خوشیوں بھرا بنانے والے تمام لوگوں کا دل سے شکریہ’۔

جمائما کے شوہر کون ہیں؟
آئرش نژاد آسٹریلوی کیمرون اوریلی آنجہانی میڈیا ٹائیکون اور بین الاقوامی رگبی اسٹار سر انتھونی او ریلی کے بیٹے ہیں۔

مزیدپڑھیں:60 فیصد پاکستانی ملکی تعلیمی نظام سے غیر مطمئن، جدید تقاضوں کے برعکس قرار دے دیا

آکسفورڈ یونیورسٹی سے فارغ التحصیل کیمرون نے اپنے کیریئر کا ایک حصہ والد کے کاروبار میں کام کرتے ہوئے گزارا، جن میں انڈیپنڈنٹ نیوز اینڈ میڈیا اور آسٹریلوی اشاعتی ادارہ اے پی این نیوز اینڈ میڈیا شامل ہیں، بعد ازاں انہوں نے نجی سرمایہ کاری کے شعبے کا رخ کیا اور 2000 میں اے پی این نیوز اینڈ میڈیا کے چیف ایگزیکٹیو کے عہدے سے سبکدوش ہو گئے۔

2003 میں انہوں نے نجی سرمایہ کاری کے فنڈ بیارڈ کیپیٹل کا آغاز کیا اور سوئٹزر لینڈ کی میٹرنگ کمپنی لینڈس اینڈ گائر حاصل کر لی، جس کے بعد وہ اس کے چیف ایگزیکٹیو بھی رہے، بعد ازاں 2011 میں توشیبا نے یہ کمپنی 2.3 ارب ڈالرز میں خرید لی۔

جمائما اور کیمرون کی ملاقات اس وقت ہوئی جب کیمرون متعدد ڈاکیومنٹریز اور فلموں میں ایگزیکٹو پروڈیوسر کے طور پر کام کررہے تھے، دونوں پہلے دوست بنے اور بعد میں ان کی دوستی رومانوی تعلق میں تبدیل ہوگئی۔

جمائما کے ایک قریبی دوست نے اس سے قبل بتایا تھا کہ دونوں ایک دوسرے کو کافی عرصے سے جانتے تھے، ان کی ملاقات کام کے سلسلے میں ہوئی تھی اور رومانوی تعلق سے پہلے وہ کچھ عرصے تک دوست رہے۔